ایک نیوز: پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی۔ پانچ ماہ میں پہلی مرتبہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نومبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.16 ارب ڈالر رہا۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 3.26 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات پر کنٹرول سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا۔