ایک نیوز: یرسٹر عمیر نیازی نے کہاہے کہ توہین عدالت نوٹس میں سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی اس کا باقاعدہ جواب دینگے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر عمیر نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توہین عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا ہے،توہین عدالت کا باقاعدہ نوٹس ابھی تک میرےپاس نہیں پہنچا،سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی اس کا باقاعدہ جواب دینگے۔
بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی،لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،ہمارامقصد ہےالیکشن صاف و شفاف ہوں،جمہوریت کو جنہوں نے ڈی ریل کیا پہلے ان کو تو پکڑا جائے۔پرویز مشرف کو ہم نے خود جانے دیا، ضیاء الحق کا ہم کچھ نہیں کرسکے ایوب خان کا کچھ نہیں کرسکے،اگر میری طاقت ان سب سے زیادہ ہے تو دیکھنے والی بات ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر بابر اعوان کی میڈیا ٹاک
اڈیالہ جیل کے باہر بابر اعوان نے عمیر نیازی ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ کی بات کر نے والے کل رات اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے،کل ورچوئل جلسہ پر 3ایم پی او لگایا گیا،کل ٹویٹر اور انٹرنیٹ کی چادر چار دیواری ہوا میں اڑ گئی،ناجائز طریقے سے 5حکومتیں بیٹھی ہوئی ہیں،کل بہت سارے بچوں کے لئے اجتماعی بے روزگاری کا دن تھا۔
بابر اعوان نے کہا کہ ایک آدمی کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لئے سب کچھ ہو رہا ہے،اس لیول پلینگ فیلڈ پر نواز شریف کی کرکٹ یاد آگئی،نواز شریف اب 2ایمپائر مانگتا ہے اور کہتا ہے مد مقابل ٹیم کو میدان میں نہ اترنے دو،لندن پلان کے مطابق پی ٹی آئی کو الیکشن وے بات نہیں رکھا جاسکتا،اس دن کو ہد رکھیں جس دن سابق چیئرمئن باہر نکل ہر وکٹری بنائیں گے،پانامہ آپکے کرتوت تھے جو آپکو بھگتنے پڑے،آپ نے خود سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں کون سے ن لیگ کے کارکن تھے جن کے ساتھ ایسی سختیاں ہوئیں،فوری طور پر شیڈول کے ساتھ ہی سب کو باہر نکلنے کی اجازت دینےکی بات کی تھی،پنجاب کے ایک ضلع میں باپ ن لیگ کا امیدوار اور پڑوسی ضلع میں بیٹا ڈی آر او ہے،پی ٹی آئی ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی،ہمارے امیدوار حکمت عملی کے تحت باہر آئیں گے۔