عمر ایوب کےخلاف مقدمات کی تفصیل کیلئےپنجاب حکومت کو1روزکی مہلت

عمر ایوب کےخلاف مقدمات کی تفصیل کیلئےپنجاب حکومت کو1روزکی مہلت
کیپشن: عمر ایوب کےخلاف مقدمات کی تفصیل کیلئےپنجاب حکومت کو1روزکی مہلت

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کیخلاف درج مقدمات کے حوالے سے رپورٹ جمع کروانے کے لیے پنجاب حکومت کو ایک روز کی مہلت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کےمقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت ایف آئی اے نیب خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد پولیس نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق عمر ایوب کے خلاف خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے تاحال مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار عمر ایوب ایک سیاسی شخصیت ہیں اور انہوں نے انتخابات میں حصہ لینا ہے۔انہیں خدشہ ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے سامنے آئیں تو گرفتار نہ کر لیے جائیں۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو رپورٹ جمع کروانے کے لیے کل تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔