نارووال: چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش، مسافرٹرین تلے آ کر جاں بحق

نارووال: چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش، مسافرٹرین تلے آ کر جاں بحق
کیپشن: Narowal: Attempting to board a moving train, the passengers fell to their deaths

ایک نیوز: نارووال میں چلتی ٹرین پر چلنے کی کوشش میں مسافر ٹرین تلے آکر جاں بحق ہوگیا۔ مسافر کی شناخت 45 سالہ محمد زمان کے نام سے ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 126ڈاؤن لاثانی ایکسپریس سیالکوٹ سے نارووال اسٹیشن میں داخل ہورہی تھی کہ مسافر نے بھاگ کر ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کی۔ تاہم پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ریلوے لائن اور ٹرین کے ڈبوں کی زد میں آگیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کی زد میں آنے سے مسافر جاں بحق ہوگیا۔ مسافر کا تعلق نارووال کے نواحی علاقے رانا گاؤں سے بتایا جا رہا ہے۔