ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت مزید گرگیا

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت مزید گرگیا
کیپشن: ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت مزید گرگیا

ایک نیوز: ملک کے اکثر حصوں میں سردی کی شدت میں اضافہ،کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک گرگیا کراچی میں بھی ٹھنڈ کےڈیرے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے،صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے، کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وادی کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری اور قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور گوادر میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،پنجاب اور کے پی کے اکثر علاقوں میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔