فواد چودھری کو بڑا عدالتی ریلیف، ضمانت منظور، رہائی کا حکم

Dec 18, 2023 | 11:35 AM

ایک نیوز: اینٹی کرپشن کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا ہے۔ جہاں ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے اینٹی کرپشن کیس میں فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ فواد چوہدری کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

مزیدخبریں