ایک نیوز: اسلام آباد کچہری میں وکیل کے ساتھ انوکھا واقعہ پیش آگیا۔ وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل اچانک پھٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق موبائل جلتے دھواں اٹھا تو وکیل نے کوٹ اتار کر پھینک دیا۔ کوٹ کے جس حصے میں موبائل تھا وہ مکمل جل گیا موبائل بھی مکمل طور جل گیا۔
انوکھے واقعے کو دیکھ رکر وکلاء بھی حیران رہ گئے۔ وکیل نے بتایا ہے کہ رات کو موبائل مکمل چارج کیا تھا اور پاور بنک بھی نہیں لگا ہوا تھا۔ موبائل جیب میں ڈالا ہوا تھا اچانک محسوس ہوا دھواں اٹھ رہا ہے۔