ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے کہا کہ میرٹ لسٹ میں 2021ء کے اسٹوڈنٹس کو رولز کے برعکس نمبر دیے گے، اس اقدام سے 2022ء اور 2023ء کے اسٹوڈنٹس متاثر ہوئے ہیں۔
عدالت نے ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کے حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔