اےاین ایف کا کریک ڈاؤن، 81 کلوگرام منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار

Dec 18, 2023 | 09:02 AM

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز کی جانے والی  6 کارروائیوں کے دوران 81 کلو منشیات برآمد کی گئیں جبکہ 11 ملزمان گرفتار ہوئے۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے دو عدد پارسلز سے 44 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ ایم ون موٹروے اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی۔ جس پر 4 ملزمان گرفتار کرلیے گیے۔ 

کاک پُل اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 20.4 کلو چرس برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ تیرا زخہ خیل خیبر سے 17 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ چشتی آباد اسلام آباد میں گاڑی سے 8.4 کلو چرس برآمد کرکے خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ 

جی ٹی روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں