لورالائی یونیورسٹی کے طلباء کا ایک دن ایف سی بلوچستان کے ساتھ 

Dec 18, 2023 | 08:48 AM

ایک نیوز: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں واقع یونیورسٹی آف لورالائی کے طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے ایف سی ہیڈکوارٹرز، لورالائی کا دورہ کیا۔ 

طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور وطن عزیز کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی۔ طلباء و طالبات کو ملٹری اشیاء کے مختلف سٹالز کا دورہ کروایا گیا۔ سٹالز میں جدید ہتھیار، آرٹلری گنز اور میڈیکل کی آشیا کے سٹالز شامل تھے۔ 

دورے پر آئے طلباء کو جنگ میں ان اشیاء کے استعمال اور دیگر پہلوؤں پر معلومات فراہم کی گئی۔ 

طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان کے ساتھ گزارا گیا دن بہت اچھا رہا۔ ان کے علم میں بہت اضافہ ہوا۔ طلباء نے بلوچستان میں قیام امن میں ایف سی کی کاوشوں کو سراہا۔

مزیدخبریں