ایک نیوز: ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیراہتمام بارسلونا میں "اوورسیز کا پیغام۔ پاک فوج کے نام" کے عنوان سے انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
لارڈ واجد خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ اس تقریب کا انعقاد تمغہ خدمت چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کی زیرِ صدارت ہوا۔
سیمینار کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا اور پاک فوج کی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خدمات پر اظہارِ تشکر کے لیے مختلف تقاریر کی گئیں۔ دورانِ سیمینار پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔
پاکستانیوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔