سندھ، پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں دھند

سندھ، پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں دھند
کیپشن: سندھ، پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں دھند

ایک نیوز: سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون، پشاور سے صوابی تک، موٹروے ایم 2، اسلام آباد سے کوٹ مومن تک اور موٹروے ایم 3 فیض پور سےدرخانہ تک بند کردی گئی۔

قومی شاہراہ پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔

لاہور کا فضائی معیار آج بھی مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔