ویب ڈیسک:امریکی ریاست واشنگٹن میں 85سالہ شوہرنے81سالہ اہلیہ کوصرف اس بات پرقتل کردیاکہ وہ شوہرکےمنع کرنےکےباوجودکیک کھلانےکی کوشش کررہی تھی۔
تفصیلات کےمطابق اکثرسننےکوملتاہےکہ بیوی نےشوہرکودھوکادیاتوشوہرنےبیوی کوقتل کردیایاپھرشوہرنےبیوی سےغلط بیانی کی تب بھی بیوی نےشوہرکوقتل کردیالیکن امریکاکےشہرواشنگٹن میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیاجہاں پرشوہرنےزبردستی کیک کھلانےپربیوی کوقتل کردیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق اسٹیون شوارٹز نے اپنی اہلیہ شیرن کو10 دسمبر کو قتل کیا، پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں اسٹیون نے اس قتل کا اعتراف بھی کیا۔
اپنے بیان میں85 سالہ ملزم نے بتایا کہ یہ سب ایک گھریلو جھگڑے پر ہوا، ناشتے میں شیرن نے پین کیکس بنائے تھے جو کہ مجھے نہیں کھانے تھے، وزن میں زیادتی کے سبب میں ایسی چیزیں کھانے سے گریز کر رہا تھا۔
اسٹیون کے مطابق انہیں حال ہی میں فالج ہوا تھا جس کے بعد ان کی کھانے کی عادات میں تبدیلی ہوئی لیکن شیرن زبردستی پین کیک کھلارہی تھی جسے کھانے سے وہ مسلسل انکار کر رہے تھے۔
ملزم کے مطابق ان کے انکار کے بعد ان کی مقتول اہلیہ نے پین کیک والی پلیٹ دیوار میں دے ماری جس کے بعد اسٹیون کچن میں گئے اور چھری اٹھا لی اور اہلیہ کو دھمکایا کہ وہ خود کو مار ڈالیں گے۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں اسٹیون نے کہا کہ غصے میں چھری ان کی اہلیہ کی کمر میں لگی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئیں۔