ویب ڈیسک:آسٹریلوی بولرنیتھن لائن نے 500وکٹیں لےکرایک ایسی مثال قائم کردی ہےکہ اگرزندگی میں اپنےخوابوں کو حقیقت میں بدلنےکاشوق ہوتوکوئی مشکل بھی انسان کا راستہ نہیں روک سکتی،دنیامیں ایسی بہت ساری مثالیں موجودہیں، جنہوں نے غیر معمولی حالات کو شکست دے کر اپنے خوابوں کو پورا کیا بلکہ زندگی میں اعلیٰ مقام بھی حاصل کیا۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلوآف اسپنرنیتھن لائن بھی اُن لوگوں میں شامل ہیں،جنہوں نے بحیثیت پچ کیو ریٹر ( پچ تیار کرنے والا)سے500 ٹیسٹ وکٹیں لینے تک کا سفر مکمل کرلیا ہے۔
نیتھن لائن نے کیریئر کا آغاز تو بحیثیت پچ کیوریٹر کے طور پر کیا لیکن ان کی کرکٹ سے محبت، ان کا ٹیلنٹ ، ان کی انتھک محنت نے انہیں دنیائے کرکٹ کے بہترین اسپنر میں شامل کردیا۔
آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لائن نے پاکستان کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹر فہیم اشرف کو آؤٹ کرکے کرکٹ ٹیسٹ میچز میں 500 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔
نیتھن لائن ٹیسٹ میچز میں 500 وکٹیں لینے والے دنیا کے 8ویں جبکہ آسٹریلیا کے تیسرے بولر ہیں۔
نیتھن لائن 123 ٹیسٹ میچز میں 501 وکٹ لے چکے ہیں۔ انہوں نے 29 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
نیتھن لائن کاپچ کیوریٹر سے 500 ٹیسٹ وکٹوں کا سفر
نیتھن لائن2010میں آسٹریلیاکےمشہورکرکٹ گراؤنڈایڈیلیڈ اوول میں بحیثیت گراؤنڈ اسٹاف( پچ کیوریٹر) کام کررہے تھے لیکن انہیں وکٹ بنانے سے زیادہ وکٹ لینے کا شوق تھا۔ایک دن آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بگ بیش کے کوچ ڈیرن بیری نے نیتھن لائن کے بولنگ ٹیلنٹ کو پرکھا اور انہیں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق نیتھن لائن کے بولنگ ٹیلنٹ کے حوالے سے سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے کہا کہ”مجھے یاد ہے کہ جب لیون ایڈیلیڈ اوول میں بحیثیت گراؤنڈ اسٹاف کام کرتے تھے، جب لیون کے خلاف نیٹس میں پریکٹس کی تو معلوم پڑ گیا تھا کہ ان میں کچھ خاص بات ہے“۔
2010-11 کی ایشز کے دوران انگلش آف اسپنر گریم سوان کو اچھا کھیلنے کے لیے آسٹریلوی ٹیم کو کسی ایسے آف اسپنر کی ضرورت تھی جس کے خلاف وہ نیٹ پر پریکٹس کریں اور پھر میدان پر سوان کا مقابلہ کریں۔
اس لیے نیتھن لائن جو گراؤنڈ اسٹاف کے طور پر کام کررہے تھے انہیں آسٹریلوی ٹیم کے نیٹ بولر کے طور پر منتخب کیا گیا۔
نیتھن لائن کوبالآخر 2011 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، وہ 7 ماہ کے اندر پچ کیوریٹر سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹر اور پھر ٹیسٹ کرکٹر بن گئے۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو میں نیتھن لائن نے اپنی پہلی انٹرنیشنل گیند تجربہ کار بیٹر کمار سنگاکارا کو کی اور اپنی پہلی کی گیند پر ٹیسٹ وکٹ لے کر کرکٹ میں اپنی آمد کا اعلان کر دیا۔نیتھن نے ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں 5 اور میچ میں مجموعی 6 شکار کیے اور پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔
واضح رہے کہ پرتھ میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی۔
500ٹیسٹ وکٹیں لینےوالےنیتھن لائن کی حقیقت کیا؟
Dec 18, 2023 | 05:38 AM