ویب ڈیسک: پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمعطل ہونےکی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی معطل ہونے کی اطلاعات پرسوشل میڈیاصارفین کومشکلات کاسامناکرناپڑا۔
انٹرنیٹ آبزرویٹری کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیاسائٹ یوٹیوب،فیس بک،فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر)کی سروسز متاثر ہوئی تھیں،جوکہ کچھ شہروں میں بحال ہوچکی ہیں اور کئی شہروں میں بحالی کاکام جاری ہے۔
فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب صارفین سوشل میڈیا پر سروسز متاثر ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے پی ٹی اے کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہونےکی اطلاعات
Dec 18, 2023 | 04:51 AM