حالیہ برسوں کے طاقتور ترین شمسی طوفان کی تصاویر جاری 

Dec 18, 2023 | 04:29 AM

ویب ڈیسک:حالیہ برسوں کےطاقتورترین شمسی طوفان کی تصاویرامریکی خلائی ادارےناسانےجاری کی ہیں۔
ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ 6 برسوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان تھا جس سے ریڈیو کمیونیکیشنز، برقی پاور گرڈز اور نیوی گیشن سگنلز پر اثرات مرتب ہو ئے۔
یہ شمسی طوفان اتنا طاقتور تھا کہ اس نے14 دسمبر کو زمین میں کچھ ریڈیو کمیونیکیشنز کو متاثر کیا۔ناسا نے یہ تصاویر سولر ڈائنامکس آبزرویٹری کے ذریعے کھینچی تھیں۔
یہ اسپیس کرافٹ2010 میں سورج کی سرگرمیوں کے مشاہدے کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ شمسی طوفان سے امریکا اور دیگر خطوں میں دن کے وقت میں ریڈیو کمیونیکیشن متاثر ہوئی۔
امریکا کے National Oceanic and Atmospheric and Administration کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے شمسی طوفان کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکی ادارے کے مطابق یہ 10 ستمبر 2017 کے بعد سب سے طاقتور شمسی طوفان تھا۔اس طرح کے شمسی طوفان کو ایکس کلاس قرار دیا جاتا ہے اور 14 دسمبر کے طوفان کو ایکس 8 کیٹیگری طوفان قرار دیا گیا ہے۔
یورپین اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ تاریخ کا سب سے طاقتور شمسی طوفان 4 نومبر 2003 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں