ویب ڈیسک:اگرآپ کوویڈیواینڈفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراسٹوریزپوسٹ کرناپسندہےتواب اس میں ایک بہترین اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹیکنالوجی کی دوڑمیں روزبروزنئےاضافےہورہےہیں خاص طورپرسوشل میڈیاکی مختلف ایپس پرآئےروزنئےفیچرکااضافہ کردیاجاتاہے۔
میٹا کی زیرملکیت ویڈیواینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ میں ایڈ یور ٹیمپلیٹس نامی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کمپنی کےترجمان کےمطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین انسٹا گرام اسٹوریز کے لیے اپنے کاسٹیوم ٹیمپلیٹس تیار کرسکیں گے۔
ترجمان کےبیان میں بتایا گیا کہ GIF، ٹیکسٹ اور فون گیلری میں موجود تصاویر سے انسٹا اسٹوری ٹیمپلیٹ تیار کیے جاسکیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹوری میں اسٹیکر ٹرے میں جاکر ایڈ یور ٹیمپلیٹس کا انتخاب کریں۔اس کے بعد اپنی پسند کے ٹیکسٹ، تصاویر یا GIF کا اضافہ کریں اور بس۔
آپ جو ٹیمپلیٹ بنا کر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کریں گے وہ دیگر افراد بھی استعمال کرسکیں گے یا اس میں تبدیلیاں کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انسٹا گرام کی جانب سے2022 میں ریلز ویڈیوز کے لیے ٹیمپلیٹس تیار کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔اب اسی سے ملتا جلتا فیچر اسٹوریز کا حصہ بنا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں انسٹا گرام اسٹوریز کے لیے بیک ڈراپ نامی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔اس فیچر سے صارفین کے لیے اسٹوریز کے بیک گراؤنڈ کو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بدلنا ممکن ہوگا۔جب آپ انسٹاگرام اسٹوری میں فوٹو یا دیگر مواد کو اپ لوڈ کریں گے تو اسکرین پر اوپر بیک ڈراپ کا آئیکون نظر آئے گا۔
اس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد تصویر کے پیچھے کا بیک گراؤنڈ غائب ہو جائے گا اور ٹیکسٹ باکس میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کس قسم کا بیک گراؤنڈ چاہتے ہیں۔
اس کے بعد آپ جو بھی ہدایات دیں گے، اے آئی ٹول اس کے مطابق بیک گراؤنڈ بنا دے گا۔
انسٹاگرام اسٹوریزکیلئےدلچسپ فیچرکااضافہ
Dec 18, 2023 | 02:59 AM