ویب ڈیسک:عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہاہےکہ غزہ سے مسلسل سنگین اور دردناک خبریں آرہی ہیں، نہتے شہریوں کو بموں، گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق غزہ میں7اکتوبرسےاسرائیل کی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہیدہوچکےجن میں زیادہ تعداد خواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیل نے وحشیانہ کارروئیوں میں غزہ کوکھنڈربنادیاہے،اسرائیلی جارحیت کی وجہ سےلاکھوں لوگ بےگھرہوگئےہیں۔
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نےہفتہ واردعائیہ تقریب میں خطاب کرتےہوئےاسرائیل کامکروہ چہرہ بےنقاب کردیااورعالمی برادری کاضمیرجھنجھوڑنےکی ایک بارپھرسےکوشش کرتےہوئےکہاہےکہ غزہ پراسرائیلی حملےنہیں بلکہ دہشتگردی ہے۔
پوپ فرانسس کا غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو مسیحی خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہناتھاکہ غزہ سے مسلسل سنگین اور دردناک خبریں آرہی ہیں، نہتے شہریوں کو بموں، گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پوپ فرانسس کامزیدکہناتھاکہ مقدس مقامات کے اندر بھی ایسے حملے ہو رہے ہیں، اسنائپرز نے چرچ میں خاتون اور اس کی بیٹی کو مارا، دیگر کو زخمی کیا، کچھ کہتے ہیں یہ دہشت گردی ہے، یہ جنگ ہے، ہاں یہ دہشت گردی ہے، خدا جنگ روکتا ہے، کمانیں اور نیزے توڑتا ہے، آئیے خدا سے امن کی دعا کریں۔
واضح رہے کہ آج اسرائیلی فضائیہ نے پھر جبالیا کیمپ پر بمباری کی جس میں 20 سے زیادہ فلسطینی شہید اور سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج کے نشانہ بازوں نے گرجا گھر میں پناہ لی ہوئی دو خواتین کو قتل کردیا۔
اس کے علاوہ برطانوی رکن پارلیمنٹ کے رشتہ داروں سمیت سیکڑوں پناہ گزینوں کی زندگیاں خطرے میں آگئیں۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج نے 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کو دہشت گردی قرار دے دیا۔
غزہ میں نہتے شہریوں کو بموں، گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے،پوپ فرانسس
Dec 18, 2023 | 02:28 AM