ڈی آئی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، فوٹیج منظرعام پر آگئی

ایک نیوز:ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ ناکام بنادیاگیا۔جس کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔جس میں دہشتگردوں کو پولیس چیک پوسٹ کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے ساتھ فائرنگ کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پشاورکےعلاقےڈیرہ اسماعیل خان میں چونڈا چیک پوسٹ پردہشت گردوں کاحملہ ناکام بنادیاگیا۔
پولیس کےمطابق چیک پوسٹ پردہشتگردوں کی فائرنگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے10دہشت گردفرارہوگئے،دہشت گردوں نےرات9بجےکےقریب چونڈاپولیس چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔
پولیس کےمطابق جوانوں نےجواں مردی سےدہشت گردوں کامقابلہ کیا،علاقےمیں دہشتگردوں کی تلاش کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔