ویب ڈیسک:جے یو آئی کے رہنما راشد محمود سومرو نے بلاول بھٹو کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کااعلان کردیا۔
راشد محمود سومرو کا کہنا تھاکہ پارٹی نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف لاڑکانہ سے میں الیکشن لڑوں۔ تاثردیا گیا ہے سندھ میں ون مین شو ہے کوئی دوسری جماعت کامیاب نہیں ہوسکتی۔دھاندلی کے خلاف ایسی تحریک چلائیں گے جو حکومت کو ہلا دے گی، جے یو آئی روز اول سے سندھ میں عوام کی بھلائی کے کام انجام دیتی رہی ہے۔
خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 سے بلاول بھٹو زرداری رکن منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے راشد محمود سومرو کو شکست دی تھی۔ راشد محمود سومرو 50 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے تھے۔
جے یوآئی رہنما راشد سومرو کابلاول کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان
Dec 18, 2023 | 00:25 AM