ویب ڈیسک:حکومت پاکستان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال پر آج پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز کویت کے حکمران شیخ نواف الاحمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
کویتی کابینہ نے شیخ نواف شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے 40 دن سوگ کا بھی اعلان کیا، اس کے علاوہ ملک کے تمام سرکاری ادارے تین دن تک بند رہیں گے۔
وہیں اب حکومت پاکستان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال پر آج ملک بھر میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ سیکرٹریٹ نے قومی سوگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق نگران وزیر اعظم نےکویت کے شاہی خاندان، عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں آج قومی پرچم سر نگوں رہے گا۔
دوسری جانب کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر ہوگئے ہیں۔
امیر کویت کا انتقال: حکومت پاکستان کا آج قومی سوگ کا اعلان
Dec 18, 2023 | 00:23 AM