فٹبال ورلڈکپ پر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم

فٹبال ورلڈکپ پر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم
کیپشن: Europe's 16-year monopoly on the World Cup is over

ایک نیوز نیوز:فٹ بال ورلڈکپ کا ٹائٹل 2002ء کے بعد پہلی بار جنوبی امریکا پہنچ گیا، یوں لیونل میسی کا اپنی زندگی میں فیفا ورلڈکپ جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کردی۔رجنٹینا نے فرانس کو پنالٹی ککس پر شکست دی اور تیسری بار ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ برازیل فیفا ورلڈکپ 2002 میں جرمنی کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے والی آخری جنوبی امریکی ٹیم تھی۔اس کے بعد 2006 میں اٹلی، 2010 میں اسپین، 2014 میں جرمنی اور 2018 میں فرانس نے ورلڈکپ فائٹلز جیتے۔

خیال رہے کہ لوسیل اسٹیڈیم وہی اسٹیڈیم تھا، جہاں گروپ میچز کے دوران سعودی عرب نے ارجنٹینا کو تاریخی شکست دی تھی۔لیونل میسی اور امباپے پورے میچ کے دوران چھائے رہے، میسی نے اپنی ٹیم کی طرف سے 2 جبکہ امباپے نے ہیٹ ٹرک کی۔فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون بھی ٹیم کی سپورٹ کے لیے اسٹیڈیم آئے تھے، وہ اپنی ٹیم کے ہر گول پر خوشی کا اظہار کرتے تھے۔انہوں نے ارجنٹینا سے شکست کے بعد گراؤنڈ میں آکر اپنے کھلاڑیوں کو گلے بھی لگایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔