پی ڈی ایم حکومت نے پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا عندیہ دیدیا

پی ڈی ایم حکومت نے پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا عندیہ دیدیا
کیپشن: The PDM government has given an indication to make Parvez Elahi the Speaker of the Punjab Assembly

ایک نیوز نیوز :پی ڈی ایم حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا عندیہ دیدیا ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنایا جاسکتا ہے 

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آئی تو منظور کرلیں گے،ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ حکومت چودھری پرویز الٰہی سے رابطہ نہیں کرے گی،چودھری پرویز الٰہی کو پرانی پیشکش اب نہیں کی جائے گی، چودھری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین، سابق صدر آصف زرداری نے ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے پر اتفاق کیا۔ آصف زرداری اور شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے طے کیا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چودھری شجاعت حسین کو دیا جائے۔