صدر،وزیراعظم،چیئرمین سینیٹ کی ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پرمبارکباد 

صدر،وزیراعظم،چیئرمین سینیٹ کی ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پرمبارکباد 
کیپشن: The President, Prime Minister, Chairman of the Senate congratulated Argentina on winning the Football World Cup

ایک نیوز نیوز:سنسی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعظم شہبازشریف ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پرمبارکباد  پیش کی۔صدر مملکت عارف علوی کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ شاندارورلڈ کپ،اجنٹینا کو فٹ بال کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارک پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف کی بہترین کھیل پیش کرنے پر میسی کو شاباش ، فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے پر ارجنٹینا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


 چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیابی سے اختتام پزیر ہونے پر پیغام میں کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے حوالے سے منفی پروپیگینڈے اور تاثرات کو آج ایونٹ کے کامیابی سے اختتام پزیر ہونے کے بعد قطر نے دفن کردیا۔قطرفیفا ورلڈ 2022 کیلئے سیکیورٹی مہیا کرنے کی صورت میں تھوڑا سا حصہ ڈالنے پر پاکستان کو فخر ہے۔میگا ایونٹ کا کامیاب انعقاد تمام مسلم امہ کیلئے فخر کا باعث ہے جس نے مسلم ممالک کے بارے میں منفی نقطہ نظر رکھنے والوں  کو مثبت پیغام دیا ہے۔قطر کے امیر تمیم بن حمادالثانی اور عوام فیفا ورلڈ کپ 2022 کی کامیابی سے میزبانی کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔