ایک نیوز نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نےاعلان کیا ہے کہ اسمبلی ٹوٹنے تک بات نہیں جائے گی پی ٹی آئی کے 99فیصد لوگ چاہتےہیں کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں ۔اسمبلیاں ٹوٹیں گی بھی نہیں ، پی ٹی آئی فارغ ہوجائے گی ن لیگ آجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا عمران خان نے ہمیں اپنے ساتھ بٹھا کر جنرل (ر)باجوہ کو برا بھلا کہا ، تین ماہ پہلےعمران خان کوکہاتھاباجوہ صاحب ہمارے محسن ہیں ان پر تنقید نہ کریں ،انہوں نے پی ٹی آئی کو خبر دارکیا کہ آپ اپنے آپ کو سمجھتے کیاہیں،آپ اپنی اوقات میں رہیں ،باجوہ صاحب کے خلاف بات نہ کریں،پی ٹی آئی احسان فراموش نہ بنے،باجوہ صاحب پی ٹی آئی کو اٹھا کر کہاں سے کہاں لے گئے۔کیا پی ٹی آئی والے اوتار ہیں ، اوپر سے آئے ہیں یہ لوگ ،ہم نے کب عمران خان کو سپورٹ نہیں کیا،عمران خان نے مجھے اسمبلیاں توڑنے کا کہا تو میں نے کہا کچھ دن دیں سامان تو سمیٹ لیں۔
انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارا کبھی رابطہ نہیں ٹوٹا ، اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں سے زیادہ سمجھدار ہے ۔عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ وہ احسان فراموش آدمی ہے آدھاکام تو اس نے خراب کیا ،یہ لوگوں کو جیل میں ڈلواتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لٹس پورے ہوگئے ، شہبازشریف کے بیٹے آگئے ، نوازشریف بھی نہادھو کرواپس آجائیں گے ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ مریم ہماری مخالف ہیں مگر اس کا نقطہ نظر درست ہے،مریم نواز سیاست کے معاملات چلانے کی اہل ہیں، اگر ہماری حکومت رہی تو ن لیگ کو 25 تاریخ ضرور یاد کرائیں گے، اس روز انہوں نے جو کیا وہ شریف خاندان کے پورے ٹبر کو یاد کرائیں گے اور انہیں پنجاب کے تمام شہروں کی جیلوں کی سیر کرائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چار ماہ عوام کو ریلیف دینےکے لیے ایک دن سکوں سے نہیں بیٹھے، اگر مجھے موقع ملتا تو اگست تک مدت پوری کرتے، مگر یہ مینڈیٹ عمران خان کا ہے اسی کے فیصلے پر عمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تو مونس الہی کو وزیر نہیں بنانا چاہتےتھے،اسمبلیاں توڑنے سے پہلےعمران خان کو نقصان کا بھی بتایا، ایک ایک چیز عمران خان کو بتائی کوئی چیز نہیں چھپائی۔