ایک نیوز نیوز:رہنماتحریک انصاف فواد چودھری کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ہی دن 2مختلف فیصلے عدلیہ کی بے توقیری کا باعث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ہی دن دیے گئے دو مختلف فیصلوں کا نوٹس لے۔صبح اعظم سواتی کے کیس میں کہا گیا دوسرے صوبوں میں سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ اسی دن مسلم لیگ ن کی کمپنی کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں درج مقدموں میں مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔
سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ہی دن دو مختلف فیصلوں کا نوٹس لے،صبح اعظم سواتی کے کیس میں کہا گیا دوسرے صوبوں میں اختیار سماعت نہیں ہے اسی دن ن کمپنی کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں درج مقدموں میں مزید کاروئیوں روک دی گئیں، اس طرح کے فیصلے عدلیہ کی بے توقیری کا باعث ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 18, 2022