ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کےسابق آرمی چیف کے حق اور عمران خان کیخلاف بیان پرردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرسالک حسین کاکہنا تھا کہ یہ توہوناہی تھا پرویز الٰہی نے بتادیا وہ کیا سوچ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چودھری سالک حسین نے اپنے والد چودھری شجاعت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کو اب چاہیے کہ وہ محسن کشوں کا ساتھ نہ دیں۔اگرپرویز الٰہی اپنی اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کو قابل قبول ہیں۔یہ توہوناہی تھا پرویز الٰہی نے بتادیا وہ کیا سوچ رہے ہیں ۔جنرل (ر) باجوہ ہمارے بھی محسن ہیں۔جنرل (ر) باجوہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے بھی محسن ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کو بتایا تھا کہ اگر دس بارہ بڑے کرپٹ لوگ پکڑ لیں تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ثابت ہوگیا جنرل باجوہ خود کرپٹ تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے میری حکومت گرائی۔جنرل باجوہ کیساتھ اچھا تعلق تھا پتہ نہیں پھر کیا ہوا؟یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ باجوہ کیساتھ جھگڑا میری ذات کا ہے۔اسمبلیاں ہر صورت توڑیں گے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کے سابق آرمی چیف کیخلاف بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خان صاحب رات کو جب جنرل باجوہ کیخلاف بات کررہے تھے تو مجھے برا لگا۔ عمران خان تو مونس الہٰی کو ساتھ نہیں بٹھاتے تھے۔ اس کے باوجود ہم نے ان کا ساتھ دیا۔ عمران خان نے کہا اسمبلی توڑ دو ، ہم نے فوراً حامی بھر لی۔