ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اسمبلی کی تحلیل سے پہلے لاہور کیلئے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لاہور کیلئے پہلے مرحلے میں 300 ہائبرڈبسیں خریدنے کی منظوری دی۔وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نےنئی بسوں میں خواتین،سپیشل اور نابیناافراد کے لئے سیٹیں مخصوص کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ لاہور میں ماحول دوست ہائبرڈ بسیں چلیں گی۔سپیشل اورنابینا افراد کیلئے بس کے دروازے کے قریب سیٹیں مختص کی جائیں گی۔خواتین خصوصاًطالبات کی تعلیمی ادار وں کے اوقات کار کو مدنظر رکھ کرنئی بسوں کے روٹس کا تعین کیا جائے۔
پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے لاہور میں 200 نئے بس سٹاپ بنائے جائیں گے۔لاہور میں مجموعی طورپر 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نئی ہائبرڈ بسیں پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے چلائے گی۔ماضی میں سرکاری سطح پر ٹرانسپورٹیشن سسٹم کا تجربہ فیل ہو ا اور پائیدار ٹرانسپورٹیشن سسٹم تشکیل دینے سے غفلت برتی گئی۔
وزیر اعلی پرویز الٰہی نے ڈیرہ گجراں میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے دفاتر تعمیر کرنے،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی آکشن پالیسی کی منظوری دی ۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 20ویں اجلاس میں ارکان پنجاب اسمبلی افتخار گوندل، خدیجہ عمر، شمیم آفتاب،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، پنجاب ماس ٹرانز اتھارٹی کے اعلی حکام اورممبرز نے شرکت کی۔