لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایاگیا

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایاگیا
کیپشن: The 51st martyrdom anniversary of Lance Naik Muhammad Mahfouz Shaheed Nishan Haider was celebrated with devotion and respect

ایک نیوز نیوز:لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پرتقریب کا انعقاد انکے آبائی گاؤں محفوظ آباد ، پرانا پنڈ ملکاں میں کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے 51 ویں یوم شہادت پرآبائی گاؤں محفوظ آباد ، پرانا پنڈ ملکاں  میں میجر جنرل شعیب بن اکرم نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔تقریب میں سول و عسکری حکام اور شہید کے ورثاء نے شرکت کی۔