حارث رؤف کا 24 دسمبر کو اپنی کلاس فیلو سے نکاح ہوگا

حارث رؤف کا 24 دسمبر کو اپنی کلاس فیلو سے نکاح ہوگا

ایک نیوز نیوز:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا  24 دسمبر کو نکاح اسلام آباد میں ان کی کلاس فیلو سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف کی شادی کی تقریب اگلے سال ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سہیل وڑائچ کو دیے گئے انٹرویو میں  فاسٹ بولر نے بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

  لائف پارٹنر کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو، میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے ۔ حارث رؤف کے بعد شاہین شاہ آفریدی بھی شادی کرنے جارہے ہیں ،ذرائع کےمطابق شاہین شاہ آفریدی فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔شاہین آفریدی کی منگنی بوم بوم شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے طے ہوئی ہے ۔