ایک نیوز نیوز: پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انھیں زندگی گزارنے کے لیےاب کسی بھی مرد کی ضرورت نہیں رہی ۔ مجھے لگتا ہے میں اب بھی میوزک کیساتھ تعلق میں ہوں۔
رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے کیریئر میں اپنی پسند اور ناپسند سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب مردوں کے حوالے سے کوئی توقعات نہیں ہیں لیکن چاہتی ہوں کہ جو بھی ہو وہ انسان کا بچہ ہو اورساتھ دینے والا شخص ہو۔
آئمہ بیگ نےمزید کہا کہ مجھے اب اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر کوئی شخص زندگی میں آیا تو اسے ایک بونس تصور کروں گی لیکن مجھے زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے نہ ہی اس حوالے سے کچھ سوچا ہے۔
دوسری جانب کرش سے متعلق سوال پر آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ اب نارمل لوگوں پر کرش نہیں ہوتا ۔ ہالی وڈ فلمز دیکھ رہی ہوں تو ان پر کرش ہوتا ہے۔میں ابھی اپنے میوزک کے ساتھ تعلق میں ہوں۔
واضح رہے کہ 2022 میں آئمہ نے شہباز کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا تاہم رواں برس ستمبر میں آئمہ نے باضابطہ شہباز شگری سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔
زندگی گزارنے کیلئےکسی مرد کی ضرورت نہیں : آئمہ بیگ
Dec 18, 2022 | 15:55 PM