ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے بغاوت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کے خطاب پر کڑی تنقید کی اور جنرل باجوہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔
پرویز الہیٰ نے تہلکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ خان صاحب رات کو جب جنرل باجوہ کیخلاف بات کررہے تھے تو مجھے برا لگا۔ عمران خان تو مونس الہٰی کو ساتھ نہیں بٹھاتے تھے۔ اس کے باوجود ہم نے ان کا ساتھ دیا۔ عمران خان نے کہا اسمبلی توڑ دو ، ہم نے فوراً حامی بھر لی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں کیں۔ وہ ہمارے خلاف تھے۔ میں نے جب جنرل باجوہ کو بتایا تو جنرل فیض نے کہا عمران خان کا حکم ہے۔
پرویز الہیٰ نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں۔ محسنوں کیخلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔ جنرل باجوہ کے عمران خان پر بہت سے احسانات ہیں۔ احسان فراموشی نہ کی جائے۔ جنرل باجوہ کیخلاف اب بات کی گئی تو سب سے پہلے میں بولوں گا۔ میری ساری پارٹی بھی بولے گی۔