رمیز راجہ کی چھٹی، نئے چیئر مین پی سی بی بدھ کو عہدہ سنبھالیں گے

Dec 18, 2022 | 13:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  پی سی بی چئیرمین کی تبدیلی،  وزیراعظم آئندہ کابینہ اجلاس میں نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کرنے کی منظوری لیں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم پی سی بی کے 2019 کے آئین کو واپس لے کر نئے چئیرمین کی تقرری کریں گے۔آئین واپس لینے سے چیئرمین رمیز راجہ سمیت گورننگ بورڈ  تحلیل ہو جائے گا۔ 

نجم سیٹھی تعیناتی کے بعد آئندہ بدھ یا جمعرات کو پی سی بی چیئرمین کا چارج سنبھال لیں گے۔ 

واضح رہے کہ  گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات کی تھی جس کے بعد نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کیلیے مضبوط امیدوار مانے جا رہے تھے۔ وزیراعظم   2014 کا پی سی بی آئین بحال کریں گے جس کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔ 

سیکرٹری آئی پی سی نےچیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم ہاؤس کوارسال کردی ہے۔ وزیراعطم پی سی بی آئین 2014 کے بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں