برسبین کی وکٹ بلے بازوں کیلئے ڈراونا خواب، 2 روز میں 34 کھلاڑی آؤٹ

Dec 18, 2022 | 12:44 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے برسین ٹیسٹ میچ کی پچ بلے بازوں کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ۔ 
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھییلے گئے ٹیسٹ میچ میں 34کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔آسٹریلیا کے دورے پر آئی جنوبی افریقی ٹیم برسبین ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے جواب میں میزبان ٹیم 218 رنز اسکور کر سکی۔ 
دوسری اننگز میں بھی افریقی بلے باز بری طرح ناکام رہے اور صرف 99 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔  جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 34 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ برسبین ٹیسٹ دوسرے روز ہی نتیجہ خیز ثابت ہوا اور دو روز کے دوران مجموعی طور پر 34 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگزمیں پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو پہلی اننگز میں 92 رنز کی شاندا اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں