ایک نیوز نیوز: انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جا نے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز ابرار احمد اور نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ میچ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پہلے دو اوورز اسپنرز سے کروائے۔ کھیل کے پہلے روز انگلینڈ کے خلاف پہلا اوور پاکستانی اسپنر ابرار احمد جبکہ دوسرا اوور اسپنر نعمان علی سے کروایا ۔
First time in Pakistan’s Test history, they have bowled their first two overs in a match with spinners - Abrar Ahmed and Nauman Ali. #PakvEng
— Mazher Arshad (@MazherArshad) December 17, 2022
ملتان ٹیسٹ کے بعد کراچی میں بھی ابرار کی پہلے اوور میں پہلی وکٹ لینے کا تسلسل برقرار رکھا۔ ابرار احمد نے کراچی ٹیسٹ میں اپنی روایت قائم رکھی اور پہلے ہی اوور میں زیک کرولی کو صفر پر آؤٹ کیا۔
پاکستان کے نوجوان اسپنر نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اپنے پہلے اوور میں زیک کراؤلی جبکہ دوسری اننگز کے پہلے اوور میں ول جیکس کو آؤٹ کیا تھا جس کے بعد کراچی ٹیسٹ میں بھی اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے ابرار نے زیک کراؤلی کو آؤٹ کیا۔