ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز طبیعت ناساز ہو گئی جس کے باعث وہ فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہ آئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے اور انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں بیٹنگ کر رہی ہے۔
کھیل کے دوسرے روز پاکستان کے کپتان بابر اعظم طبیعت ناساز ہونے کے باعث فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بابر تھوڑا آرام کرنا چاہتے ہیں اور کچھ دیر بعد فیلڈنگ کے لیے میدان میں آئیں گے۔