ایک نیوز نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تاریخ پر تاریخ ، تاریخ پر تاریخ مت دو ، استعفے دو اور جان چھوڑو۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان ! لوگ جانتے ہیں کہ تم کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہو ، تم کام کرتے ہو تو بھارت خوش ہوتا ہے، بلاول جب بات کرتا ہے تو بھارت کی حکومت کو آگ لگتی ہے۔
سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر جو لوگ کراچی والوں سے ووٹ لے کر گئے انھوں نے آپ کے لیے کچھ نہیں کیا۔
ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں ماؤں بہنوں کی جلسے میں شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ ضلع وسطی جیالوں کا ہے۔