ایک نیوز نیوز: بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہےکہ چین جنگ کی تیاریاں کررہا ہے جبکہ بھارتی حکومت سورہی ہے۔
رپورٹ کے جوڑو یاترا کے موقع پر راہول گاندھی نے لائن آف ایکچوئل پر بھارتی اورچینی فوج کی جھڑپ کے تناظر میں بات کی۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت چین کی جانب سے جنگ کے خطرات کو نظر انداز کررہا ہے۔
دوسری جانب راہول گاندھی کے بیان پر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے کانگریس رہنما پر فوج کے حوصلے پست کرنے کا الزام عائد کیا۔
بی جے پی ترجمان راج یاوردھن سنگھ نے کہا کہ راہول گاندھی سمجھتے ہیں کہ چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہونے چاہیے۔ راہول گاندھی نے بھارتی بارڈر فورس پر بات کرتے ہوئے ملک میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی اور سپاہیوں کے حوصلے پست کیے۔ یہ راہول گاندھی کے دادا نہرو کا بھارت نہیں ہے جنہوں نے سوتے ہوئے 37 ہزار اسکوائر کلو میٹر سے زیادہ علاقہ چین کو دے دیا تھا۔