فیفا ورلڈ کپ: فرانس اور ارجنٹینا ٹرافی کیلئے آج مدمقابل

Dec 18, 2022 | 10:03 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے کا آخری موقع ہے تو فرانس کے ایمباپے بھی مسلسل دوسری بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا فائنل آج دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں سٹار کھلاڑی موجود ہیں، کیلیان ایمباپے اور لیونل میسی، دونوں پلیئرز ورلڈکپ میں اب تک پانچ پانچ گول کرچکے ہیں۔7 مرتبہ کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی صرف 1 بڑا ٹائٹل ہی ارجنٹینا کو جتوانے میں کامیاب ہوئے، میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوا کر کیریئر کا اختتام یادگار بنانے کا آخری موقع ہے۔

دوسری جانب ایمباپے ہیں جو 2018 ورلڈکپ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں، ایمباپے ورلڈکپ ٹرافی کا کامیابی کے ساتھ دفاع کر کے برازیلین لیجنڈ پیلے کے نقش قدم پر ہیں۔ایمباپے نے کلب کی سطح پر تو بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اگر ورلڈکپ کی 2 ٹرافیاں ان کے کھاتے میں آجائیں تو یہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ یقیناً یہ منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں