ایک نیوز نیوز: فٹبال ورلڈکپ کا فائنل آج دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قطر میں آج ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے ٹکٹ بلیک میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ دبئی میں مقیم ایک پرائیویٹ سیلر نے کہا کہ وہ فائنل میچ کے لیے 23 ہزار درہم (تقریباً 14 لاکھ 13 ہزار روپے) کے دو ٹکٹ پیش کر رہے ہیں۔ گمنام رہنے کی خواہش رکھنے والے سیلر کے مطابق زمرہ ٹو کے ٹکٹوں میں کافی دلچسپی دیکھی گئی ہے۔ 'کل، میرے ایک دوست نے 30 ہزار درہم (تقریباً 18 لاکھ 43 ہزار روپے) میں اسی زمرے کے ٹکٹ فروخت کیے۔' سیلر نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر ٹکٹ عوامی پلیٹ فارم پر نہیں بلکہ مختلف چینلز کے ذریعے فروخت کیے جاتے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ کا فائنل آج ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا۔