ایک نیوز نیوز: اتفاق سے تائیوان میں ایک 42 سالہ شخص 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اوتار‘ کا پہلا حصہ دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کاکیناڈا کے پیڈا پورم شہر میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اوتار 2‘ (اوتار، دی وے آف واٹر) دیکھتے ہوئے ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ متاثرہ شخص کی شناخت لکشمیریڈی سرینو کے نام سے ہوئی ہے، اپنے بھائی راجو کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہونے والی اوتار 2 دیکھنے کے لیے پیڈا پورم میں ایک فلم تھیٹر گیا تھا۔سرینو فلم کے بیچ میں ہی گرگیا، اس کا چھوٹا بھائی راجو اسے فوری طور پر پیڈا پورم کے سرکاری ہسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
جاں بحق شخص کی ہائی بلڈ پریشر کی ہسٹری تھی۔ اس کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق 'فلم دیکھنے سے پیدا ہونے والے حد سے زیادہ جوش' نے اس میں بلڈ پریشر کی علامات کو جنم دیا جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا۔