ایک نیوز:پاکستانی کرکٹر سلمان آغا نے راولپنڈی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے،موسم کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتے، راولپنڈی کی پچ گرین لگ رہی ہے، ایسا لگتا ہے پچ فاسٹ بائولرز کی مدد کرے گی۔
سلمان آغا کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے پاس بیلنس ٹیم ہے،ہماری بائولنگ اچھی ہے کوشش کریں گے اچھا کھیلیں،جب بیٹنگ کرتا ہوں تو خود کو بائولر سمجھتا ہوں اور جب بائولنگ کرتا ہوں تو خود کو بائولر سمجھتا ہوں، آسٹریلیا میں بھی اکیلا سپنر کھیلا اور اچھا پرفارم کیا،مجھ پر بائولنگ کرنے کا زیادہ پریشر نہیں ہے، بائولنگ کا چیلنج لینے کے لیے تیار ہوں، سوشل میڈیا کی باتیں میڈیا ہی کی باتیں ہیں۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارا سوشل میڈیا کی باتوں سے کوئی لینا دینا نہیں، ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے،سب کھلاڑی ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں،کھلاڑی بھائیوں اور دوستوں کی طرح رہتے ہیں، سوشل میڈیا کی باتیں دیکھتے ہی نہیں ہیں،ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی راولپنڈی میں فاسٹ بائولرز کو مدد ملتی ہے،ہمیں ڈومیسٹک تجربہ کی وجہ سے کنڈیشنز کا اندازہ ہے،میرے لیے بائولنگ کرنا نیا ہیں ہے۔