اپنی سر زمین کے وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دینگے:مولانا فضل الرحمان

Aug 18, 2024 | 19:35 PM

ایک نیوز: مولانا فضل الرحمان نے لکی مروت میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ اپنی سر زمین کے وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، ہم امن چاہتے ہیں کہ غریبوں کا احساس کیا جائے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران سن لیں عوام مطمئن نہیں،تم نے الیکشن کرا دیئے مگر ہم کو یہ الیکشن قبول نہیں،ملک کے وسائل پر یہاں کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا حق ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ میرے حقوق پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،عوام مطمئن نہیں،اس طرح معاملات نہیں چلیں گے۔    

مزیدخبریں