ایک نیوز: پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کےلئے بجلی کمپنیوں کو باضابطہ خطوط بجھوا دئیے گئے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 5 بجلی کمپنیوں کو خطوط بھجوائے گئے ،سیکرٹری توانائی پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسکوز کو خطوط بھجوائے گئے ہیں، 14 روپے فی یونٹ کمی کے حکومتی پیکج کی رقم سے آگاہ کیا جائے۔
پنجاب حکومت کے خط میں کہا گیا ہے کہ آئیسکو، میپکو، گیپکو، فیسکو ، لیسکو201سے 500یونٹ استعمال کرنے والے شہریوں کے بجلی بلوں میں کمی کریں گی ،بجلی کی اصل لاگت اور ریلیف کے درمیان رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی ،بجلی کمپنیوں کی جانب سے تقاضے پر پنجاب حکومت مطلوبہ رقم ڈسکوز کو منتقل کر دے گی ۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے ہمراہ 16 اگست کو 14 روپے فی یونٹ بجلی میں کمی کا اعلان کیا تھا، پنجاب اور اسلام آباد کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنجاب حکومت 45 ارب روپے اپنے وسائل سے فراہم کرے گی، ریلیف پیکج کے تحت اگست اور ستمبر کے دو ماہ میں 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کےلئے بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے۔
بجلی یونٹ پر14روپے کا ریلیف،پنجاب حکومت نے 5کمپنیوں کو خط لکھ دیا
Aug 18, 2024 | 18:27 PM