سپریم کورٹ نےالیکشن ٹربیونل کیس کو ڈی لسٹ کر دیا 

سپریم کورٹ نےالیکشن ٹربیونل کیس کو ڈی لسٹ کر دیا 
کیپشن: The Supreme Court delisted the Election Tribunal case

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کیس کو ڈی لسٹ کر دیا، کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کل 19 اگست کو سماعت کرنا تھی جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے التواء کی درخواست دائر کی تھی۔
 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سنیئروکیل حامد خان 6 ستمبر تک بیرون ملک ہیں ، حامد خان چھٹی کی درخواست بھی دے چکے ہیں ،ان کی واپسی تک مقدمہ ملتوی کیا جائے۔