ایشوریا کیساتھ سختی نہیں کرتی،وہ بیٹی نہیں بہو ہیں:جیا بچن

Aug 18, 2024 | 16:35 PM

ویب ڈیسک: بھارت کی سنیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن نے کہا ہے کہ وہ ایشوریا رائے کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آتیں کیونکہ وہ اُنکی بیٹی نہیں بہو ہیں۔
بھارتی میڈیا پر جیا بچن کا ایک پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے بچن کے بارے میں بات کی تھی،ایک پروگرام کے اینکر نے جیا بچن سے پوچھا کہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ آپ ایک سخت والدہ ہیں، یہ افواہ درست ہے یا غلط ہے؟
اس سوال کے جواب میں جیا بچن کا کہنا تھا کہ یہ افواہ بالکل درست ہے، میں بہت سخت ماں ہوں، یہ سُن کر میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ ساس بھی غصے والی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔
جیا بچن کا کہنا تھا کہ میں ایشوریا کے ساتھ سختی نہیں کرتی کیونکہ وہ میری بیٹی نہیں ہیں، وہ میری بہو ہے، میں اُنکے ساتھ سختی کیوں کروں؟، ایشوریا پر سختی کرنے کا حق صرف اُن کی ماں کا ہے۔

مزیدخبریں