پاکستان اور بنگلہ دیش کادوسرا ٹیسٹ کراچی سے راولپنڈی منتقل 

پاکستان اور بنگلہ دیش کادوسرا ٹیسٹ کراچی سے راولپنڈی منتقل 
کیپشن: The second Test between Pakistan and Bangladesh has been shifted from Karachi to Rawalpindi

 ایک نیوز: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
 اب دونوں ٹیسٹ میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 21اگست سے اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے شروع ہوگا،ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا سبب نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے تعمیراتی کام کا ہونا ہے۔
 یہ فیصلہ تعمیراتی ماہرین سے مشورے کے بعد کیا گیا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی، کراچی ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر ہونا تھا لیکن اب پنڈی میں شائقین دونوں ٹیسٹ میچوں میں براہ راست کرکٹ دیکھ سکیں گے۔
  پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی سیریز اسلام آباد میں معمول کے مطابق جاری رہے گی۔