لاہور:سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنے لگیں 

لاہور:سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنے لگیں 
کیپشن: Lahore: The prices of vegetables and fruits started talking to the sky

ایک نیوز:روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عام آدمی کیلئے پھل، گوشت لینا تو دور سبزی خریدنا بھی محال ہو گیا ہے، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنے لگیں ہیں۔
مٹر 400 روپے فی کلو میں فروخت بیگن 200 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے، کیا توری اور کیا کدو 180 روپے فی کلو میں فروخت بھنڈی توڑی 170 روپے فی کلو میں فروخت شملہ مرچ 200 روپے جبکہ گاجر 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔
لاہور میں آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک ، لہسن مزید مہنگے ہوگئے، آلو80، ٹماٹر120، پیاز 125، لہسن500، ادرک 600 روپے کلو ہوگئی، چکن کی قیمتیں بھی نیچے نہ آ سکی،ریٹ590روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
پھلوں میں آم350،انگور380،آڑو250 روپے کلو اور کیلا100روپے فی درجن تک مل رہا ہے، سبزی، پھلوں کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر سبزیاں مہنگی ہورہی ہیں۔