بنگلہ دیش کیخلاف پنڈی ٹیسٹ کیلئےگرین ٹاپ وکٹ تیار 

Aug 18, 2024 | 14:27 PM

ایک نیوز: بنگلہ دیش کیخلاف پنڈی ٹیسٹ میچ کے لیے گرین ٹاپ وکٹ تیار کر لی گئی۔
ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے پچ کا جائزہ لیا ،دونوں تجربہ کوچز کی ہیڈ پچ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ سے ملاقات ہوئی،ٹونی ہیمنگ کو فاسٹ باولرز اور بیٹرز کیلئے پچ ساز پچ گار بنانے کی ہدایت کی گئی۔
وکٹ پر اب تک اچھا خاصا گھاس چھوڑا گیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف بغیر سپلسٹ سپنر کے میدان میں اترے گی،گزشتہ روز پی سی بی نے ابرار احمد کو پاکستان شاہینز کیلئے قومی سکواڈ سے ریلیز کردیا تھا ۔
فاسٹ باولر شاہین آفریدی، نسیم شاہ، میر حمزہ اور خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں