پی سی بی کے بورڈ آف گورنرزاجلاس کے بغیرہی ادائیگیوں کا انکشاف 

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرزاجلاس کے بغیرہی ادائیگیوں کا انکشاف 
کیپشن: Disclosure of payments without PCB Board of Governors meeting

ایک نیوز: ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرزاجلاس کے بغیرہی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل رپورٹ کے مطابق دسمبر2022سے جون2023تک بورڈ کے صرف5اجلاس ہوئے،  چاربااثر ممبران کو 116روزکے الاونسزکی مد میں ادائیگیاں کی گئیں، آڈیٹر جنرل نے ادائیگیاں خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوے ریکوری کرنے کی سفارش کردی۔
  پی سی بی کے چاربااثرممبران کو1کروڑ17لاکھ کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں ، ان افراد میں نجم سیٹھی ، شکیل شیخ، ایزد سید ، ہارون رشید شامل ہیں، دسمبر2022 سے جون 2023 تک بورڈ کے صرف 5 اجلاس ہوئے ، چاروں ممبران نے پانچ روزاجلاس میں شرکت کی ۔
ڈیلی اورمیٹنگ الاونس کی مد مین 116روزکی ادائیگیاں کی گئیں ، چاروں ممبران کوفروری ، مارچ ، اپریل اورجون کی ادائیگیاں کی گئیں، نجم سیٹھی کو 46لاکھ 60ہزارروپے ، شکیل شیخ کو 40لاکھ 60ہزار، ایزد سید کو 39لاکھ، محمدہارون رشید کو 35لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں،آڈیٹر جنرل نے تمام ادائیگیاں خلاف ضابطہ قرار دے دیں۔
  پی سی بی ممبرزکومیٹنگ الاونس کی مد میں 10ہزارفی اجلاس جبکہ ڈیلی الاونس کی مد میں 25 ہزارروپے دیا جاتا ہے ، چارممبران کومکمل حاضری کے بغیراضافی 1کروڑ17لاکھ ادائیگیاں ہوئیں ،لاہورکے رہائشی ہونے کے باوجود خلاف ضابطہ میٹنگ اوریومیہ الاونس دیا گیا۔